پاکستان ۱۶ جون ۲۰۲۶

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

راولپنڈی(ویب نیوز) پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طحہ عباسی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مسلح افواج کے سربراہان، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔