پاکستان ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

پاکستان ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسلام آباد (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطے میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکروں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے حملے بین الاقوامی قانون، جہاز رانی کی آزادی اور علاقائی امن و استحکام کے خلاف ہیں، جبکہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مسلسل حمایت اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔