پاکستان ۱۶ جون ۲۰۲۶

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہڑتال ساتویں روز میں داخل، شہریوں کو راشن کی قلت کا سامنا

کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جاری ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق راولاکوٹ اور گردونواح میں مظاہرین بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ انہیں شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس دوران بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو جیسی صورتحال ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق حالیہ پرتشدد جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں شہری اور پولیس اہلکار دونوں شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن صرف مخصوص افراد کے معاملے پر بات چیت ممکن ہے، جبکہ مظاہرین کی قیادت اس مؤقف کو تنظیم کو تقسیم کرنے کی کوشش قرار دے رہی ہے۔