تازہ ترین ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

پاکستان کے خلاف سیریز نئی شروعات کا بہترین موقع ہے، ڈیرن سیمی

کوئٹہ (ویب نیوز)ویسٹ انڈیز کے وائٹ بال ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف آئندہ سیریز ان کی ٹیم کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے اور نئی رفتار سے آگے بڑھنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی طویل المدتی ترقی اولین ترجیح ہے اور صرف ایک سیریز جیتنے پر اطمینان نہیں کیا جائے گا۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ٹیم اپنی حکمت عملی سے پوری طرح آگاہ ہے اور بیرونی تنقید پر توجہ دینے کے بجائے مسلسل بہتری پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر گارفیلڈ سوبرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، جبکہ ٹیم کوشش کرے گی کہ ایسی کارکردگی دکھائے جس پر سر گارفیلڈ سوبرز کو فخر ہوتا۔