تازہ ترین ۱۶ اگست ۲۰۲۶

پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان کی اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں منعقدہ اسکواش ٹورنامنٹ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ میلبرن میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ثنا بہادر نے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میلبرن میں ہونے والے اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار امریکی ڈالر تھی۔