پاکستان ۷ اکتوبر ۲۰۲۶

پاکستان کا فتح 4 میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (ویب نیوز) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ زمین سے مار کرنے والے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 4 کروز میزائل کا توسیعی ورژن جدید ایوانکس اور جدید نیوی گیشنل معاونت سے لیس ہے اور وسیع فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجنیئرز نے بھی کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا۔