تازہ ترین ۲۵ جولائی ۲۰۲۶

پاکستان ویمن نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

کوئٹہ(ویب نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے شاندار بیٹنگ اور عمدہ باؤلنگ کی بدولت سری لنکا ویمن ٹیم کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی جانب سے ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود سدرا امین اور عائشہ ظفر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم کیا۔ سدرا امین نے 120 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی، جبکہ عائشہ ظفر نے 49 اور منیبہ علی نے 45 رنز بنائے، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ویمن ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی وکٹیں جلد گرنے سے وہ دباؤ کا شکار ہوگئی، جبکہ پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کے ذریعے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھتے ہوئے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔