کوئٹہ (ویب نیوز): پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو بآسانی شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ ویسٹ انڈیز اپنی دوسری اننگز میں 117 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان کو فتح کے لیے 75 رنز کا ہدف ملا، جو قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عبداللہ شفیق دوسری اننگز میں 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان بابر اعظم بھی 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اذان اویس نے 18 اور امام الحق نے 9 رنز اسکور کیے۔ پہلی اننگز میں ناقابل شکست 160 رنز بنانے والے عبداللہ شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر 193 رنز بنانے والے بابر اعظم کو پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز ملا۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں علی عثمان اور ساجد خان نے چار، چار جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
