تازہ ترین ۱ جولائی ۲۰۲۶

پاکستان نے افغانستان سے متعلق بھارتی بیان مسترد کر دیا

اسلام آباد (ویب نیوز) پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق جائز کارروائیاں کیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبا رہا ہے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی بھی کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور قومی سلامتی کے لیے ہر ممکن قانونی اقدام جاری رکھے گا۔