تازہ ترین ۴ جون ۲۰۲۶

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

کوئٹہ (صداقت نیوز) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے، جس میں کپتان جوش انگلس 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ شاداب خان اور ابرار احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم بابر اعظم نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان 29 اور عبدالصمد 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کی ناقابل شکست 49 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت کر آسٹریلیا کے خلاف ایک اہم کامیابی اپنے نام کرلی۔