کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے سورنج کے سپین کاریز کول فیلڈ میں کوئلہ کان حادثے میں تقریباً 38 کان کنوں کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی اعلیٰ سطحی، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ فیڈریشن نے کہا کہ کانوں میں حفاظتی انتظامات کی کمی اور حادثات کو چھپانا مزدوروں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، اس لیے ٹھیکیداری نظام ختم کیا جائے، روزانہ مائنز انسپکشن، وینٹیلیشن سسٹم، گیس مانیٹرنگ اور کان کنوں کے لیے حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
