تازہ ترین ۲۵ جون ۲۰۲۶

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

استنبول (ویب ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تین مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کر دیے۔ پاور ڈویژن کے مطابق اعلیٰ سطحی مشاورت کے دوران دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان بجلی کی منڈی، ٹرانسمیشن سسٹم، تقسیم، ادارہ جاتی تعاون، تکنیکی اشتراک، گورننس، ڈیجیٹلائزیشن اور علم کے تبادلے سے متعلق معاہدے طے پائے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ان معاہدوں سے پاکستان ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی کے نظام، خدمات کی فراہمی اور گورننس کو مزید مؤثر اور جدید بنانے میں کامیاب ہوگا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو بھی نئی تقویت ملے گی۔