تازہ ترین ۵ جولائی ۲۰۲۶

پاکستان اور ترکیہ کی اقتصادی شراکت داری نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی شراکت داری ایک نئے اور امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے۔ استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، علاقائی امن، سفارت کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ دوطرفہ تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔