مقامی ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

پاکستان اور بلوچستان کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں اور ریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، تاہم ریاست مخالف سرگرمیوں یا ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی سوچ پر بات چیت ممکن نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی خصوصاً مصنوعی ذہانت کے ذریعے سرکاری بھرتیوں کا نظام مزید شفاف بنائے گی تاکہ نوجوانوں کا اعتماد بحال ہو اور اہل امیدواروں کو مساوی مواقع میسر آئیں۔