کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو چوتھے ون ڈے میں 200 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنائے، کپتان فرحان یوسف 80 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 79،79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی پوری ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
