کوئٹہ(ویب نیوز) انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے نئے سروے کے مطابق 60 فیصد پاکستانی ملکی نظامِ تعلیم سے غیر مطمئن ہیں اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں سمجھتے۔ سروے میں 29 فیصد افراد نے تعلیمی نظام میں کمرشلائزیشن اور بھاری فیسوں کو بنیادی مسئلہ قرار دیا، جبکہ 19 فیصد نے ناقص معیارِ تعلیم، 15 فیصد نے تعلیم تک رسائی میں مشکلات اور 14 فیصد نے ناقص امتحانی نظام کو اہم مسائل قرار دیا۔ سروے کے مطابق 11 فیصد افراد نے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کی کمی جبکہ 9 فیصد نے سیاسی مداخلت کو تعلیمی نظام کے زوال کی وجوہات میں شمار کیا۔
