کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان اور کرغزستان نے دوطرفہ تجارت 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے اور تجارت، سرمایہ کاری و صنعتی تعاون مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ بشکیک ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت سیکیورٹی، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا جبکہ افغانستان میں امن و استحکام کو خطے کے رابطوں کے لیے اہم قرار دیا گیا۔ کرغز صدر نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
