صداقت نیوز.ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ آبنائے ہرمز میں تین جہازوں کو داخلے سے روکا گیا ہے، دوسری جانب امریکی حکام نے ایران کے فوجی اہداف پر حملوں اور تین ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کے جواب میں کی گئی، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی مزید حملے کا سخت جواب دے گا۔
