کوئٹہ (ویب نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مراکش کے شاہ محمد ششم کو خصوصی پیغام ارسال کرتے ہوئے مغربی صحارا پر مراکش کی حاکمیت کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مراکش کے شاہی محل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مغربی صحارا پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے امریکی مؤقف کی دوبارہ توثیق کی اور خطے میں خودمختار حکومت کے قیام کے لیے مراکش کی پیش کردہ تجاویز کی بھی حمایت کی۔ مغربی صحارا شمال مغربی افریقہ کا ایک متنازع علاقہ ہے جہاں مراکش اور پولیساریو فرنٹ کے درمیان کئی دہائیوں سے تنازع جاری ہے۔
