تازہ ترین ۳۱ اگست ۲۰۲۶

ٹرمپ کی ایران کو سخت جواب دینے کی دھمکی، ایرانی فوج کا حملوں کے ذرائع کو نشانہ بنانے کا انتباہ

کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اہداف پر حملوں کے جواب میں سخت کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کو سخت جواب دے گا۔ دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کسی حملے کے لیے خطے کے ممالک کی سرزمین، فضائی حدود یا تنصیبات استعمال کی گئیں تو تہران ایسے حملوں کے ذرائع اور مراکز کو بھی نشانہ بنائے گا۔ تازہ صورتحال کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ خطے کے ممالک بھی ممکنہ وسیع تر تصادم سے بچنے کے لیے محتاط پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔