کوئٹہ(ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلینسکی سے روس میں ڈیزل کی تنصیبات پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کے باعث ایندھن کی قلت پیدا ہوئی اور عالمی منڈی متاثر ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زیلینسکی سے اس معاملے پر بات کی ہے اور یوکرین دیگر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے تاہم ڈیزل تنصیبات پر حملے نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی عالمی قلت کا تعلق مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے نہیں بلکہ روس اور یوکرین کی جنگ سے ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے روسی تیل کی ریفائنریوں کو جائز فوجی اہداف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس مسلسل یوکرین کے توانائی کے مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین نے حالیہ مہینوں میں روسی آئل ریفائنریوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے، جس سے روس میں ایندھن کی پیداوار متاثر ہوئی اور بعض علاقوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوئی۔ امریکا میں 11 ستمبر کو ڈیزل کی قومی اوسط قیمت تقریباً 6.06 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی تھی، جو ایک سال قبل 3.71 ڈالر تھی۔
