کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فضائی اڈے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس سے قبل امریکی میڈیا اور حکام کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اردن کے مؤفق السلطي ایئر بیس پر حملے کے دوران ایک اے-10 اور 8 ایف-15 طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم ٹرمپ نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا۔
