کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کی 25ویں برسی پر پینٹاگون میں یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حملوں میں جاں بحق افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ امریکا ان واقعات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 11 ستمبر کے حملوں میں 2 ہزار 977 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بعد کے برسوں میں بھی مزید افراد جان سے گئے۔ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور امریکا کے عوام و آزادیوں کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے فلائٹ 93 کے مسافروں اور عملے کی مزاحمت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ امریکا آنے والی نسلوں کے لیے درپیش چیلنجز کا مقابلہ اور ملک کا تحفظ جاری رکھے گا۔
