کوئٹہ (ویب نیوز) ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ دبئی میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثنا نے ناقابلِ شکست 47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شوال ذوالفقار نے 24 اور گل فیروزہ نے 21 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے 131 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ہرشیتھا سماراوکرما نے 36 اور کویشا دلہاری نے 33 رنز بنائے۔ فاطمہ ثنا نے چار وکٹیں حاصل کیں، تاہم پاکستان کو فتح نہ دلاسکیں۔ ایشیا کپ کا فائنل 13 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
