کوئٹہ(ویب نیوز)آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے گروپ میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 64 رنز سے شکست دے دی۔ برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا نے شاندار 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رچا گھوش نے آخر میں جارحانہ بیٹنگ کی۔جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 17 اوورز میں 106 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے منیبہ اقبال 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ عالیہ ریاض نے 18 رنز بنائے۔ بھارت کی دیپتی شرما نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اہم موڑ پر پاکستان کی وکٹیں تیزی سے گرنے کے باعث ٹیم ہدف کے قریب نہ پہنچ سکی اور میچ 64 رنز سے ہار گئی۔
