دبئی(ویب نیوز) ویمنز ٹی20 ایشیا کپ میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں صرف 55 رنز بنائے، جس میں شوال ذوالفقار 14 اور منیبہ علی 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت نے 56 رنز کا ہدف 9ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت کی شری چرانی اور پریما راوت نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ 55 رنز پاکستان ویمن کا ٹی20 انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور ہے۔ بھارت پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جبکہ پاکستان کے لیے یہ میچ سیمی فائنل تک رسائی کے حوالے سے اہم تھا۔
