لاہور (ویب نیوز): ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور کپتان بابر اعظم نے ٹیم میٹنگ میں کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، کیونکہ اگر کوئی ذمہ داری نہیں لے گا تو مشکلات بڑھتی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ویسٹ انڈیز ہارنے کے لیے نہیں آئی، اس لیے کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایک ہی نوعیت کی غلطیاں بار بار دہرائی جا رہی ہیں، بیٹنگ مسلسل کولیپس ہو رہی ہے جبکہ حریف ٹیموں کے ٹیل اینڈرز بھی پاکستان کے خلاف اہم رنز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کا فوری حل تلاش کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 اگست سے شروع ہوگا۔
