تازہ ترین ۲۸ مئی ۲۰۲۶

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز شیڈول جاری

صداقت نیوز ۔۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں ٹیمیں جولائی اور اگست میں دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے شروع ہوگا، اور دونوں میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے۔ یہ دونوں میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے، جس میں دونوں ٹیمیں اہم پوائنٹس کے لیے مقابلہ کریں گی۔