پاکستان ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا امکان، نئے چہروں کی شمولیت پر غور

کوئٹہ (ویب نیوز) وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا منصوبہ زیر غور ہے، جس کے تحت نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کو کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نوشین افتخار، دانیال چوہدری، شاہ زیب درانی، ناصر بٹ، منظور کاکڑ، عابد شیر علی، فیصل سبزواری، نیاز امیر، بابر نواز اور عثمان اویسی کے نام کابینہ میں شمولیت کے لیے زیر غور ہیں۔ مجوزہ ردوبدل کے تحت بعض موجودہ وفاقی وزراء کے قلمدان بھی تبدیل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ وزارتوں کی تنظیمِ نو کے سلسلے میں بعض وفاقی ڈویژنز کو ضم کرنے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ سے متعلق حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔