اسلام آباد (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا کی سیاسی، آئینی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے ارکان نے صدر اور وزیراعظم کو مذاکراتی عمل اور حالیہ سیاسی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی آئینی یا قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کی صورتحال، مذاکرات میں پیش رفت اور امن و امان سے متعلق آئندہ لائحہ عمل پر بھی غور جاری ہے۔
