اسلام آباد (ویب نیوز) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور بعض عناصر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رانا ثنااللہ کے مطابق وزیراعظم اس وقت بہترین انداز میں ملک کی قیادت کر رہے ہیں اور پاکستان کو عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل ہوا ہے، جبکہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات اور جمہوری رویے کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔
