پاکستان ۱۰ جون ۲۰۲۶

وزیراعظم نے 180 روز میں این ایف سی ایوارڈ فائنل کرنے کا وعدہ کیا، سہیل آفریدی

اسلام آباد(صداقت ویب سائٹ)قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے اجلاس میں صوبے کے عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کو 180 روز کے اندر فائنل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ طویل عرصے سے اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا تھا، تاہم اب اسے قبائلی اضلاع کی ضروریات کے مطابق بھی اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے اور تمام صوبے اس کی منظوری دیں گے۔ سہیل آفریدی کے مطابق اگر صوبوں کے درمیان اتفاقِ رائے نہ ہو سکا تو سمری وزیراعظم کے ذریعے ایوانِ صدر بھجوائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے، جبکہ وفاق نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ مالی معاملات اور دیگر امور پر پیشرفت وقت کے ساتھ ساتھ کی جائے گی۔