تازہ ترین ۳ جولائی ۲۰۲۶

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے، پاک۔ترکیہ تعاون کے فروغ پر اہم ملاقاتیں ہوں گی

استنبول (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے، جہاں ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترک وزارت خارجہ کے حکام، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی امن و سلامتی اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم استنبول میں پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جہاں خصوصی اقتصادی زونز، توانائی، آئی ٹی اور نجکاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے جائیں گے، جبکہ کانفرنس میں ترکیہ کی ممتاز کاروباری شخصیات اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔