تازہ ترین ۳ جولائی ۲۰۲۶

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچے، ایرانی قیادت سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار

تہران (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ وزیراعظم نے ایران کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم اپنے سرکاری دورے کے سلسلے میں ترکیہ روانہ ہوگئے۔