پاکستان ۹ جون ۲۰۲۶

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، بجٹ اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت نئے وفاقی بجٹ سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم قومی معاملات زیرِ بحث آئے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام مسائل اور تنازعات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔