کوئٹہ (ویب نیوز)وزیراعظمشہباز شریفعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اہم ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو عوامی مسائل اور معاشی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں نرمی پر آمادہ کیا، جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر رضامند ہوگیا اور حکومت تقریباً 60 ارب روپے کا ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کے تحت دیے جانے والے وظائف میں اضافے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے مستحق خاندانوں کو مزید سہولت ملنے کی توقع ہے۔ مزید برآں، آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا دباؤ واپس لے لیا ہے، جبکہ آئندہ بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 10 فیصد برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم طلبہ اور والدین کیلئے بھی ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور اسٹیشنری پر مجوزہ 18 فیصد سیلز ٹیکس نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اسٹاک مارکیٹ اور تمباکو مصنوعات پر ٹیکسوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔
