تازہ ترین ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

ورلڈ کپ فائنل کے واقعات پر فیفا کی تحقیقات، ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کو جرمانے کا امکان

کوئٹہ (ویب نیوز) فیفا نے ورلڈ کپ فٹبال فائنل کے اختتام پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فیفا نے معاملے کی جانچ کے لیے ڈسپلنری اور اخلاقیاتی پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف قصوروار قرار پائے تو انہیں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن پر جرمانہ بھی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ فائنل کے بعد ارجنٹینا کے بعض کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی جانب سے اسپین کے کھلاڑیوں کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بعد سیاسی نوعیت کے بینر اٹھانے کا معاملہ بھی تحقیقات میں شامل ہے۔