بشکیک (ویب نیوز) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والے چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے رسہ کشی اور ماس ریسلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلیے۔ طیب رضا اعوان نے انفرادی رسہ کشی میں، جبکہ پاکستان نے ٹیم رسہ کشی میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ماس ریسلنگ کی 90 کلوگرام کیٹیگری میں محمد عاصم اور 90 کلوگرام سے زائد کی خواتین کی کیٹیگری میں اقرا نصیب نے کانسی کے تمغے جیتے۔ پاکستان نے ان کھیلوں میں گھڑ سواری، ماس ریسلنگ، رسہ کشی اور تیر اندازی میں حصہ لیا، جبکہ ورلڈ نومیڈ گیمز روایتی اور مقامی کھیلوں کے ذریعے خانہ بدوش ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرنے والا عالمی ایونٹ ہے۔
