کوئٹہ (ویب نیوز)نیشنل پارٹی نے اپنے بیان میں گرینڈ الائنس کے رہنماؤں اور سرکاری ملازمین پر مبینہ پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری و آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق بلوچستان حکومت نے ملازمین سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے بجائے طاقت کا راستہ اختیار کیا، جس سے احتجاجی صورتحال مزید سنگین ہوئی۔ نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ملازمین اور گرینڈ الائنس رہنماؤں کو فوری رہا کرکے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات شروع کیے جائیں۔
