تازہ ترین ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

نیتن یاہو مجھے جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں، ایران کی معلومات مجھے نہیں دنیا کو دیں: ٹرمپ

واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات انہیں نہیں بلکہ دنیا کو دیں، کیونکہ انہیں ان معلومات کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کی جوہری سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران کے جوہری مراکز کو پہلے ہی تباہ کیا جا چکا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو کوہ کولانگ کے مقام کو بھی آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز امریکا کی گرفت میں ہے۔ دوسری جانب خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے، جہاں ایران کی جوہری سرگرمیوں سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔