مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

نو منتخب ڈی ایس پیز جدید اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں، آئی جی بلوچستان

کوئٹہ (یو این اے) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعینات ہونے والے نو منتخب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید اور کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت عملے سے بہتر کارکردگی لینا سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے اور بروقت کارروائی ہی جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی ممکن بناتی ہے۔ آئی جی پولیس نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی اعتماد مضبوط بنانے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز حسن اسد علوی، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔