کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر ان کا دوسرا گھر ہے اور وہ یہاں کے عوام سے خصوصی محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی ملی تو وہ وزیراعظم شہباز شریف سے انہیں آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنانے کی درخواست کریں گے، اور اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ہر تین ماہ بعد مظفرآباد اور دیگر شہروں کا دورہ کرکے انتخابی منشور پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے، مظفرآباد میں جلد 10 گرین بسیں اور 15 موبائل اسپتال فراہم کیے جائیں گے، جبکہ کوہالہ سے مظفرآباد موٹروے سمیت دیگر بنیادی منصوبوں پر بھی توجہ دی جائے گی۔
