لاہور(ویب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نئی نسل کو صحت مند، پاکیزہ اور معطر ہوائیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عالمی یومِ ہوائیں کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ونڈ انرجی مستقبل کا ایک اہم اور پائیدار توانائی ذریعہ بن سکتی ہے اور پنجاب خصوصاً تھل کے علاقے میں اس شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ سے نہ صرف بجلی کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں بلکہ کاربن کے اخراج میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
