کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے آئینی اور جمہوری مؤقف کو مسخ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام شہدا کی قربانیوں کی امین جماعت ہے اور شہدا کی عظمت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اختلافِ رائے کو دلیل، شائستگی اور جمہوری انداز میں پیش کیا جانا چاہیے جبکہ کردار کشی اور منفی پروپیگنڈا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام آئین، جمہوریت، عوامی حقِ رائے دہی، قومی خودمختاری اور پرامن سیاسی جدوجہد کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی رہے گی۔
