پاکستان ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، شہدا پاکستان کا فخر ہیں، بیرسٹر گوہر

کوئٹہ (ویب نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے متنازع بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے معاملے پر سیاست نہیں کی جا سکتی کیونکہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے اور امن و امان جیسے حساس معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جانا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے خاتمے سے متعلق مختلف تجاویز زیر غور ہیں، اس معاملے کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا جائے گا اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اجتماعی فیصلہ کیا جائے گا۔