تازہ ترین ۱ ستمبر ۲۰۲۶

مودی: افغانستان کے لیے بھارت کی انسانی اور ترقیاتی امداد جاری رہے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے ترقیاتی اور انسانی امداد کے ذریعے افغانستان کے عوام کی حمایت کی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے یہ بات منگل کے روز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن اور محفوظ یوریشیا کے قیام کا مشترکہ مقصد افغانستان کے استحکام سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 31 اگست اور یکم ستمبر 2026 کو بشکیک میں منعقد ہو رہا ہے، جو تنظیم کے سربراہی اجلاسوں کا 26واں اجلاس اور اس کے قیام کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔