تازہ ترین ۲۲ اگست ۲۰۲۶

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ

اسلام آباد (ویب نیوز)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونا 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4 ہزار 458 روپے اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 905 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 74 ہزار 991 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت میں 209 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 7 ہزار 379 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 180 روپے اضافے سے 6 ہزار 326 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 ہزار 495 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 547 ڈالر فی اونس ہوگئی۔