مقامی ۹ جولائی ۲۰۲۶

مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے اور اگر حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ کوئلہ پھاٹک میں سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی، جس سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات پر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں چمن سے ژوب تک مختلف اضلاع میں احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر کوئٹہ شہر میں بھی مزید مقامات پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔