پاکستان ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کل اسپیکر آفس میں مذاکرات پر متفق

کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے آغاز پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے تحت دونوں جماعتوں کے نمائندے کل اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ملاقات کریں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے پی ٹی آئی کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دی، جسے تحریک انصاف کے رہنما شفقت عباس اعوان نے قبول کرلیا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے فوری رابطہ کرکے مذاکرات کے انتظامات کریں گے، جبکہ شفقت عباس اعوان نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی، راجا ناصر عباس اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کل اسپیکر آفس یا کمیٹی روم نمبر 5 میں، جہاں بھی مقام مقرر کیا جائے، مذاکرات کے لیے موجود ہوگی۔ دونوں فریقوں کے اس اتفاق کو سیاسی کشیدگی میں کمی اور پارلیمانی رابطوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔