اسلام آباد(صداقت ویب سائٹ)ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے تھنک ٹینک کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مزید دو کھلاڑیوں نعمان علی اور نسیم شاہ کے ٹیسٹ کرکٹ سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان علی کو بڑھتی عمر کے باعث مستقبل کے پلان میں شامل نہیں کیا جا رہا جبکہ نسیم شاہ کے ورک ایتھکس پر بورڈ مکمل طور پر مطمئن نہیں ہے، اسی وجہ سے آئندہ ٹیسٹ میچز میں اسپنرز کے طور پر ابرار احمد اور ساجد خان کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں 49 کھلاڑیوں کو کیمپ کے لیے مدعو کیا ہے جن میں 22 ٹیسٹ اور 27 وائٹ بال کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا اور ان کا فوکس محدود اوورز کی کرکٹ پر رکھا گیا ہے۔
